تاندلیانوالہ : پولیس کی دوران گشت کارروائی، تین ملزمان گرفتار، اسلحہ گولیاں برآمد

جمعرات 3 مئی 2018 18:48

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) پولیس کی دوران گشت کارروائی تین ملزمان سے اسلحہ گولیاں برآمد مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ تھانہ صدر پولیس نے دونوں گشت چک نمبر 398 گ ب کے قریب مشکوک شخص ملزم ظہورِ احمد کو روکا دوران تلاشی ملزم سے پسٹل 30 بوراور 5 عدد گولیاں برآمد کر لی اور مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے چک نمبر 422 گ ب کے قریب ناکہ لگا دو مشکوک افراد کو روکا دوران تلاشی تفتیش پر ملزم غلام مصطفی سے پسٹل 30 بور اور 5 عدد گولیاں برآمد کر لی ملزم عمر دراز سے رپیٹر 12 بور 4 کار توس برآمد کر لیے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کردی.

متعلقہ عنوان :