سرگودھا:حکومت نے یونین کونسلوں کو ٹرانسفر ہونے والے فنڈوں کے سیلز ٹیکس کی تفصیلات طلب کرلی

جمعرات 3 مئی 2018 18:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) حکومت نے یونین کونسلوں کو ٹرانسفر ہونے والے فنڈوں کے سیلز ٹیکس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،ذرائع کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تمام یونین کونسلوں کو ٹرانسفر کئے جانے والے فنڈوں پر سیلز ٹیکس کی کٹوٹی کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں،ایڈیشنل کمشنر ریونیو پنجاب اسد عزیز نے ایک مراسلے کے ذریعے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں قائم یونین کونسلوں کے دفاتر وں کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ انہیں سرکاری فنڈز کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ سیلز ٹیکس کی بھی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے ،کیونکہ تمام یونین کونسلوں کو ٹرانسفر ہونے والے فنڈز اور ترقیاتی فنڈز پر سیل ٹیکس کی کٹوتی ہوتی ہے،اس ضمن میں مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں،

متعلقہ عنوان :