سرگودھا:زرعی اجناس کو گوداموں میں محفوظ کرنے کا فیصلہ

کسانوں کو رسید پروگرام کے تحت غلہ محفوظ کرنے کیلئے منصوبے کا آغاز

جمعرات 3 مئی 2018 18:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) زرعی اجناس کو گوداموں میں محفوظ کرنے کا فیصلہ ،کسانوں کو رسید پروگرام کے تحت غلہ محفوظ کرنے کیلئے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے ،کسان اپنی زرعی اجناس پر 70 فیصد بینکوں سے قرضہ بھی لے سکیں گے،محکمہ فوڈ کے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ضلعی گودام رسید پروگرام کے نام سے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس سے کسانوں کو اپنی زرعی اجناس گوداموں میں پبلک پرائیویٹ پاٹنر شپ کے تحت اپنی اجناس کو محفوظ کرنے اور کسان جس وقت چاہے گوداموں میں پڑی گندم سرکاری نرخوں پر بیچ بھی سکے گا،جبکہ 70 فیصد زرعی اجناس پر کسانوں کو مسلم کمرشل بینک قرضہ بھی دینے کا پابند ہو گا،

متعلقہ عنوان :