ٹیکسٹائل سیکٹرروئی خریداری میںبدستور سرفہرست رہا

جمعرات 3 مئی 2018 20:07

ٹیکسٹائل سیکٹرروئی خریداری میںبدستور سرفہرست رہا
ملتان۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹرنے کپاس کی فصل کے موجودہ سیزن کے اختتام پریکم مئی تک ملک بھر سے مجموعی طورپرایک کروڑ10لاکھ85ہزار425گانٹھ روئی خریدکر کے مقا می روئی کاسب سے بڑاخریداررہا،ٹیکسٹائل سیکٹر نے پنجاب سے یکم مئی 2018 تک 71لاکھ11ہزار 022گانٹھ روئی کی خریداری کی جبکہ سندھ سے یکم مئی تک 39لاکھ74ہزار 403گانٹھ روئی خرید کی گئی۔

متعلقہ عنوان :