چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی

جمعرات 3 مئی 2018 20:15

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ملاقات ، سالانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے چیئرمین قومی احتساب بیورو نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو قومی احتساب بیورو کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔چیئرمین سینیٹ نے جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کی کارکردگی کو سراہا ۔ محمد صادق سنجرانی نے امید ظاہر کی کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا۔