پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن کے خصوصی آڈٹ کرانے پر آمادگی کا اظہار،پبلک اکاونٹس کمیٹی کو خط لکھ دیا

جمعرات 3 مئی 2018 19:06

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن کے خصوصی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن کے خصوصی آڈٹ کرانے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو خط لکھ دیا ہے، پی اے سی کو لکھے گئے خط میں پی ایس ایل کا آڈٹ کرانے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو لکھے گئے خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی نے کبھی پی ایس ایل کے آڈٹ سے انکار نہیں کیاتھا تاہم پی سی بی نے 29 مارچ کے خط میں صرف تاریخ کی تبدیلی کی درخواست کی تھی، خط میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان چاہیں تو فوری طور پر پی ایس ایل کا آڈٹ شروع کر سکتے ہیں اور آڈٹ ٹیم فوری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی سے ملاقات کر سکتی ہے۔

خط میں بتایا گیا کہ چیئرمین پی سی بی 7 مئی سے غیر ملکی دورہ کریں گے۔