چار روزہ لاڑکانہ زبیدین سمر کرکٹ کپ 2018 اختتام پذیرہوگیا

جمعرات 3 مئی 2018 20:36

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) زبیدہ فضل ڈیسینٹ ہائی اسکول اینڈ کالج لاڑکانہ کے تعاون سے چار روزہ لاڑکانہ زبیدین سمر کرکٹ کپ 2018 کا اختتام ہوگیا۔ شہر کے گورنمینٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں منعقدہ سمر کرکٹ کپ میں لاڑکانہ زبیدہ اسکول سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے اپنے کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا جہاں آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے کرکٹ ٹیموں کا آپس میں مقابلہ کروایا گیا جس کا فائنل آٹھویں اور دسویں جماعت کے طالبعلوں کے درمیان کھیلا گیا جس میں آٹھویں جماعت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنس بنائے جس ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لیے دسویں جماعت کی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے 7.3 اوورز میں 110 رنس بناکر کامیابی حاصل کی جس میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر دسویں جماعت کی ٹیم کے کیپٹن مصور دایو اور آٹھویں جماعت کے طالبعلم یاسین بوہڑ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرگنائیزر سید آصف علی شاہ کا کہنا تھا کہ بچوں میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے جنہوں نے بہترین کہیل پیش کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کہیل کے انعقاد کا مقصد لاڑکانہ سمیت سندھ بھر کے بچوں میں ٹیلنٹ اور کہیل کا شعور اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :