دس سال بعد اپر اورکزئی ایجنسی ماموزئی قبیلے کے متاثرین کی واپسی شروع

جمعرات 3 مئی 2018 20:37

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء)دس سال بعد اپر اورکزئی ایجنسی ماموزئی قبیلے کے متاثرین کی واپسی شروع ہوگئی ماموزء قبیلے کی پندرہ ہزار سے زیادہ خاندانوں کو تین مرحلوں میں واپس کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 21 گائوں کے ایک ہزار خاندان واپس کئے جارہے ہیں جن کی واپسی 9 مئی تک جاری رہیگی۔ متاثرین کی واپسی کے لئے یخ کنڈاو کے مقام پر انٹری پوائینٹ قائم کیا گیا ہے۔

متاثرین کی واپسی233 ونگ فرانٹیئر کور کے نگرانی میں کی جارہی ہے۔راشن کی تقسیم اور دیگر سہولیات اور مراعات بھی دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عمرثقاب،پولیٹیکل ذمہ داران اور ایف ڈی ایم اے حکام نے اور کزئی متاثرین کے لئے قائم شدہ انٹری پوائنٹ کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی کے عوام نے ملکی خاطر بہت تکلیفیں اٹھائی ہے جبکہ قبائلی عمائدین کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

ایف ڈی ایم اے حکام نے کہا کہ واپس جانے والے تمام متاثرین خاندانوں کو فی خاندان 35 ہزار روپے ریٹرن پیکیج دیا گیا ہے جبکہ واپس جانے والے تمام خاندانوں کوچھ ماہ تک مفت راشن اور ٹینٹ بھی دیئے جائیں گے۔اس موقع پر پولیٹیکل حکام اورکزئی نے کہا کہ ایجنسی کی17 قبیلے واپس کیئے جاچکے ہیں اورصرف ماموزء قبیلہ رہ گیاتھا جس کی واپسی سے اورکزء ایجنسی کے تمام 18 قبیلوں کی واپسی مکمل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ واپس جانے والے متاثرین کو تمام تر سہولیات اور مراعات دئیے جائیں گے جبکہ متاثرین کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔