قصور،ریسکیو1122کی سیلا ب سے بچائوکی مشقیں جاری

جمعرات 3 مئی 2018 20:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) ریسکیو1122کی سیلاب سے بچائوکی مشقیں جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فرزند علی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 قصور کی طرف سے سیلاب سے بچائو کیلئے بی آر بی نہرگنڈا سنگھ کے مقام پر مشقیں کی گئی ان مشقوںکا مقصددوران سیلاب استعمال ہونے والے آلات کی کارگردگی کا جائزہ لینا اور ریسکیو سٹاف کی کارگردگی میں مزید بہتری پیدا کرنا ہے اس موقع پر پی ڈی ایم اے کے افسران مسٹر تیمور اور مسٹر بدر منیر نے مشقوں کا معائنہ کیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فرزند علی نے پی ڈی ایم اے کے افسران کو ریسکیو1122قصور کی سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی پی ڈی ایم اے افسران نے ریسکیو1122قصور کی تیاریوںپر اطمینان کا اظہار کیا،واضح رہے کہ برسات کے موسم میں دریائے ستلج میں طغیانی کی وجہ سے قصور میں موجود درجنوں دیہات زیرآب آجاتے ہیںمتاثرین سیلاب کی مدد کرنے میں ریسکیو1122ہراول دستے کا کردار ادا کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :