سوشل میڈیا اکاونٹس کیوں بند کئیے ،میشا شفیع نے خاموشی توڑ دی

سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرنے کے پیچھے میرے خلاف چلائی جانے والی نفرت انگیز مہم تھی ، مجھے نہ صرف اپنی بلکہ اپنی فیملی کی بھی حفاظت کرنی ہے،میشا شفیع

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 3 مئی 2018 19:38

سوشل میڈیا اکاونٹس کیوں بند کئیے ،میشا شفیع نے خاموشی توڑ دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03مئی 2018ء) :سوشل میڈیا اکاونٹس کیوں بند کئیے ،میشا شفیع نے خاموشی توڑ دی۔گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرنے کے پیچھے میرے خلاف چلائی جانے والی نفرت انگیز مہم تھی ، مجھے نہ صرف اپنی بلکہ اپنی فیملی کی بھی حفاظت کرنی ہے۔تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں قبل میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام، لگاتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے مجھے ایک سے زیادہ بار جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا ۔

جس کے بعد علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس دوران نہ صرف شوبز انڈسٹری دو حصوں میں میں تقسیم ہوگئی بلکہ دونوں فنکاروں کے مداحوں کے مابین بھی لفظی جنگ چھڑ گئی۔علی ظفر کے مداحوں نے میشا شفیع کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا جس کے بعد میشا شفیع نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کر دئیے تھے۔

(جاری ہے)

میشا شفیع کی جانب سے سوشل میڈیا اکاونٹس کو بند کئیے جانے کو مشکوک نگاہوں سے دیکھا جا رہا تھا۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق سوشل میڈیا اکاونٹس کیوں بند کئیے ،میشا شفیع نے خاموشی توڑ دی۔انکا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرنے کے پیچھے میرے خلاف چلائی جانے والی نفرت انگیز مہم تھی۔انکا کہنا تھا کہ انکو مسلسل نفرت ،دھمکیوں اور ہتک آمیز سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے بعد میں نے سوشل میڈیا سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا کیونکہ مجھے نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ اپنی فیملی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے بالخصوص اپنے دو چھوٹے بچوں کو جو میرے لیے بہت اہم ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مجھے اب معلوم ہوا کہ سچ بولنے کی قیمت کیا ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :