سکھر،گرمی کی شدت کے ساتھ سیپکو کا لوڈشیڈنگ میں اضافہ

مختلف علاقوں میں فنی خرابی کے نام پر بجلی کی بندش ، وولٹیج کی کمی برقی آلات ناکارہ شہریوں کا احتجاج

جمعرات 3 مئی 2018 21:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) گرمی کی شدت کے ساتھ سیپکو نے لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا ، پرانا سکھر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فنی خرابی کے نام پر بجلی کی بندش ، وولٹیج کی کمی برقی آلات ناکارہ شہریوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق سکھر میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی سیپکو انتظامیہ نے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیا بابن شاہ کالونی ، بھوسہ لائن ، نصرت کالونی نمبر پانچ ، عباسی محلہ ، آوٹر سنگل ، رائل روڈ ، بھکر چوک ، ریجنٹ محلہ سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ فنی خرابی کے نام پر گھنٹوں بجلی کی بندش اور وولٹیج کی کمی نے شہریوں کو جینا دو بھرکردیا ہے شہریوں نے سیپکو انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گرمی کی شدت کے ساتھ ہی سیپکو نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے دن بھر میں گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے اور جب بجلی آتی ہے تو وولٹیج بہت کم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے برقی آلات کو نقصان پہنچ رہا ہے شہریوں نے سیپکو چیف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کا نوٹس لیکر ذمہ دار عملہ کے خلاف کاروائی کی جائے ۔