راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں میں پولیس مقابلہ، اغوا برائے تاوان سمیت 9 مقدمات کی سماعت ملتوی

جمعرات 3 مئی 2018 23:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے پولیس مقابلہ اور اغوا برائے تاوان سمیت 9 مقدمات کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے 1 ملزم پر فرد جرم عائد کر دی ہے عدالت نمبر1 نے ملزم شیر افضل کے خلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 14 مئی،ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم عبدالواحد کے خلاف3گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 4 مئی، بارودی مواد برآمدگی کے مقدمات میں ملزم غلام مرتضی کے خلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 9 مئی،تھانہ حملہ کیس میں ملزم ساجد پر فرد جرم عائد کر کے سماعت 14 مئی، اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم نور زادہ کو نقول تقسیم کر کے فردجرم کیلئے سماعت 5 مئی،عدالت نمبر 2نے ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم آصف مصطفی کے خلاف سماعت 8 مئی ،تھانہ حملہ کیس میں ملزم جاوید کے خلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت12 مئی،اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم اسحاق کے خلاف سماعت 14 مئی،قتل کیس میں ملزم پرویز کے خلاف1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت9 مئی جبکہ پولیس مقابلہ کیس میں ملزم سمیع اللہ کے خلاف1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت7 مئی تک ملتوی کردی ہے۔