Live Updates

پی ٹی آئی کے مزکزی قائدین نے احسن اقبال کی نااہلی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کی منظوری دیدی

نواز شریف اور خواجہ آصف کی طرح احسن اقبال کا احتساب بھی لازم ہے، ترجمان پی ٹی آئی

جمعرات 3 مئی 2018 23:36

پی ٹی آئی کے مزکزی قائدین نے احسن اقبال کی نااہلی کیلئے عدالت سے رجوع ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) تحریک انصاف کے مزکزی قائدین نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی نااہلی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی ناہلی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف اور خواجہ آصف کی طرح احسن اقبال کا احتساب بھی لازم ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات