لاہور میں بجلی چوروںنے لیسکو ٹیموں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

بند روڈ پر پولیس کی موجودگی میں بااثرافراد نے لائن سٹاف سے ڈائریکٹ سپلائی بحال کروا لی، ملازمین نے پولیس کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروا دیا

جمعرات 3 مئی 2018 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) لاہور میں بجلی چوروں کی جانب سے لیسکو ٹیموں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ ' بند روڈ پر پولیس کی موجودگی میں بااثرافراد نے لائن سٹاف سے ڈائریکٹ سپلائی بحال کروا لی، ملازمین نے پولیس کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بند روڈ پر بجلی چوروں نے لیسکو ٹیم کو دو مرتبہ تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، ملازمین کے مطابق ڈائریکٹ سپلائی منقطع کرنے جانیوالی ٹیموں کو زدوکوب کیا گیا، آپریشن کے دوران پولیس کی موجودگی کے باوجود بجلی چوروں نے لائن سٹاف سے دوبارہ ڈائریکٹ سپلائی بحال کروا لی، پولیس کی جانب سے ٹیم کو تحفظ فراہم نہ کیے جانے اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر ملازمین نے احتجاج ریکارڈ کروایادوسری جانب لیسکو نیموبائل میٹر ریڈنگ منصوبے کے لئے نئیموبائل فونزخریدنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، موبائل فونزخریدنے کے اختیارات عارضی طور پرڈپٹی مینجرز اورایس ڈی اوز کیسپرد کر دیئے گئے ہیں۔