پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پی ایف اے نیوٹریشن کلینک قائم کر دیا

جمعرات 3 مئی 2018 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) ڈی جی نورالامین مینگل نے فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں پہلے نیوٹریشن کلینک کا افتتاح کردیا، جہاں ماہرین نیوٹریشن نے نورالامین مینگل کو بریفنگ دی جبکہ ڈی جی نے افتتاح کے موقع پر اپنا ٹیسٹ بھی کرایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی نورالامین مینگل نے کہا کہ غذائی ماہرین عوام کو کھانے پینے کے متعلق مشورہ اور ٹیلی فون پر بھی رہنمائی فراہم کرینگے۔

ہ نیوٹریشن سروے کے مطابق پنجاب میں 50 فی صد سے زائد افراد غذائی کمی کا شکار ہیں۔ اسکی وجہ معلومات کا نہ ہونا ہے، نیوٹریشن کلینک مہنگے ہونے کے باعث عام آدمی کی پہنچ سے باہر تھے جبکہ نیوٹریشن کلینک میں صرف 200 روپے فیس میں مکمل مشورہ فراہم کیا جائے گا صحت مند غذا کے کلچر کو فروغ دے کر ہی غذائی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :