پیپلز پارٹی نے پی آئی اے کے اکائونٹس منجمد ہونے پر توجہ دلائو نوٹس سینیٹ میں جمع کروا دیا

جمعرات 3 مئی 2018 23:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان انٹر نیشنل آئیر لائن (پی آئی اے )کے اکائونٹس منجمند ہونے پر توجہ دلائو نوٹس سینیٹ میں جمع کروا دیا۔توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاونٹس منجمند کئے ہیں، اکاونٹس ٹیکس کی عدم ادائیگی پر منجمندکئے گئے ، حکومت اکاونٹس منجمند ہونے کے معاملے کی وضاحت دے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرسینیٹر شیری رحمان کی جانب سے توجہ دلائو نوٹس سینیٹ سیکر ٹریٹ میں جمع کرایا گیا۔توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاونٹس منجمد کئے گئے ہیں،پی آئی اے کے اکاونٹس ٹیکس کی عدم ادائیگی پر منجمند کئے گئے ہیں، پی آئی اے کے اکاونٹس منجمند ہونے کا معاملہ ایک اہم نوعیت کا معاملہ ہے، پیپلز پارٹی کا اکاونٹس منجمند ہونے کے معاملے پر حکومت سے وضاحت طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ وزیر اکاونٹس منجمند ہونے کے معاملے کی ایوان میںوضاحت دیں۔