ڈی آئی خان ، پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے ہائیکورٹ احکامات کی دھجیاں اڑادئیے

ہائیکورٹ کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کا فیس نہ لینے کے باوجود طلباء سے وصولی جاری

جمعرات 3 مئی 2018 23:47

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے ہائیکورٹ کیطرف سے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران طلباء سے فیس نہ لینے کے احکامات کی دھجیاں اڑا دئیے ،طلباء سے اپریل اور مئی کی اکٹھی فیسوں کی وصولی کا کام شروع کر دیا گیا ، عدلیہ اور مقامی انتظامیہ اس اقدام کے سامنے بے بس ہیں، پرائیویٹ ادارے طلباء کو دونوں ہاتھوں سے لٹنے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کیطرف سے خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں طلباء سے گرمیوں کی چھٹیوں میں فیس نہ لینے کے فیصلے کی ڈیرہ اسماعیل خان میں تعلیمی اداروں نے دھجیاں اڑا دیں۔ طلباء سے ماہ اپریل اور مئی کے دوران گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران فیسوں کی وصولی کا کام شروع کر دیا ہے جس سے طلباء کے والدین سخت پریشان ہیں جبکہ عدلیہ اور انتظامیہ اس صورتحال پرمکمل خاموش ہے جو ایک سوالیہ نشان ہے۔ طلباء کے والدین نے سپریم کورٹ سے اس بارے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :