چین کے تیار کردہ اپسٹار سکس سی سیارے کی کامیاب لانچنگ

جمعہ 4 مئی 2018 10:20

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) چین نے جمعہ کی صبح لانگ مارچ نمبر تھری بی نامی کیریئر راکٹ کے ذریعے اپسٹار سکس سی نامی ٹیلی مواصلاتی مصنوعی سیارے کو کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار تک پہنچا دیا ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق یہ سیارہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں سروس فراہم کرے گا جس سے ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقوں میں ٹیلی مواصلات اور نشریات کے معیار کو زیادہ بہتر کیا جائے گا۔

اپسٹار سکس سی نامی یہ سیارہ ایشیا اور بحرالکاہل علاقوں کے لئے سیٹلائٹ ٹیلی مواصلات اور نشریات کی سروس فراہم کرے گا۔مذکورہ خطوں کے مواصلاتی نطام کے معیار کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ اپسٹار سکس سی دی بیلٹ اینڈروڈ سے منسلک تعمیراتی منصوبوں کے لئے عمدہ مواصلاتی خدمات بھی انجام دے گا۔

متعلقہ عنوان :