سعودی نشئی نے خاتون کو ہلاک اور بچے کو زخمی کر دیا

جمعہ 4 مئی 2018 12:10

جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سعودی عرب میں نشے کے عادی ایک شہری نے ایک خاتون کو ہلاک اور اسکے بیٹے کو زخمی کردیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق نجران پولیس کے ترجمان عبداللہ العشوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نجران کے الفیصلیہ محلے میںایک نشے کا عادی شخص خاتون کو قتل اور اس کے بچے کو زخمی کرنے کے بعد موقع واردات فرار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مفرور قاتل کی تلاش شروع کردی۔زخمی بچے کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔