شمالی کوریا تین امریکی قیدی رہا کرے گا، سابق میئر نیویارک کا دعویٰ

تین امریکی قیدیوں کی رہائی کے لیے شمالی کور یا کو راضی کر لیا ہے ،کم جونگ جلد حکم جاری کریں گے،گفتگو

جمعہ 4 مئی 2018 12:26

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) سابق میئر نیویارک روڈی گیلیونی نے کہا ہے کہ ہم نے شمالی کوریا کو قائل کرلیا ہے اور وہ تین امریکی قیدیوں کو باقاعدہ رہا کرے گا۔امریکی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ شمالی کوریا میں قیدتین امریکیوں کو باقاعدہ طور پر رہا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورحکومت کے باہر ان کے اتحادیوں نے بلند تر توقعات کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے لیکن ماہرین اور کچھ ایڈمنسٹریشن حکام نے خدشات اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جشن قبل از وقت ہوسکتا ہے اور اس امر سے پیانگ یانگ کو غلط پیغام جاسکتا ہے۔

ٹرمپ کی قانونی ٹیم کے رکن سابق میئر نیویارک روڈی گیلیونی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شمالی کوریا کو قائل کردیا ہے انہوں نے کہا کہ جلد حکم نامہ جاری ہونے پر رہائی متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تین قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں کافی متاثر کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سربراہی اجلاس کے لئے کسی تاریخ یا مقام پر حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھالیکن گرفتار شدہ امریکیوں کی رہائی کو مذاکرات سے پہلے مثبت اقدام کے طور پر دیکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :