ترقیاتی فنڈز کو عوام کی فلاح و بہبود اور ملیر کی تعمیر و ترقی کیلئے خرچ کیا جارہا ہے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر

جمعہ 4 مئی 2018 12:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ ،وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر کے دیہی اور مضافاتی علاقوںکو شہری علاقوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پر عزم ہیں اور اس مقصد کی تکمیل کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی 03 مظفرآباد کی اندرونی گلیوں میں پیور بلاک کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے، غریب اور متوسط طبقے کو درپیش مسائل کا ادراک اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی مد میں ملنے والے فنڈز عوام کی امانت ہیں اور انہیں عوام کی فلاح و بہبود اور ملیر کی تعمیر و ترقی کیلئے خرچ کیا جارہا ہے۔ اس موقع پریوسی چیئرمین احسان اللهٹکروی،یوسی وائس چیئرمین ملک تاج، SEنصراللهمیمن ،ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان، یو سی کونسلر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔