ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس اور ٹوپی شانٹی ڈے کے حوالے سے انتظامات کوبروقت مکمل کیا جائے،سمیع اللہ فاروق

جمعہ 4 مئی 2018 13:04

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹر کٹ مجسٹر یٹ گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس اور ٹوپی شانٹی ڈے کے حوالے سے منعقد ہوا ،جس میں ایس پی گلگت ،اے ڈی سی گلگت، اے سی گلگت، اے سی جگلوٹ ڈائریکٹرسپورٹس بورڈ ، ڈی ڈی ٹورزم، قائم مقام اے سی دنیور، محکمہ واٹر اینڈ پاور کا نمائندہ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈی سی گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ9مئی کو ٹوپی شانٹی ڈے کے حوالے سے سٹی پارک گلگت سے دن 4بجے سائیکل ریلی بعنوان ٹوپی شانٹی ڈے آن بائی سائیکل نکالی جائے گی جس میں جی بی کے منسٹر ز اور سیکرٹریز صاحبان گلگت بلتستان کی علاقائی ٹوپی اور شانٹی پہن کر سائیکل ریلی میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی گلگت نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سائیکل ریلی کے روٹس پر سکیورٹی ، ٹریفک ، اور دیگر انتظامات کو بر وقت مکمل کرنے کی تاکید کی۔

تاکہ سائیکل ریلی کے دوران کسی قسم کے مسائل پیش نہ ہوں۔11مئی کے صبح 8بجے سائیکل ریلی ٹور ڈی خنجراب سٹی پارک گلگت سے شروع ہوگی جس میں ملکی و غیر ملکی سائیکلسٹ شرکت کریں گے۔ ریلی جوٹیال سے ہوتے ہوئے کے کے ایچ کے ذریعے خنجراب کے لئے روانہ ہوگی۔اس حوالے سے ڈی سی گلگت نے ملکی وغیر ملکی سائیکلسٹ کے لئے رہائش اور سکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ڈی سی گلگت نے تمام محکموں کو ہدایات دی کہ وہ آئندہ اجلاس میں پلان تیار کر کے ڈی سی آفس میں جمع کروائیں تاکہ جلد از جلد سارے انتظامات مکمل کئے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :