Live Updates

سعودی عرب کی مدد کے لیے سرحد پر امریکی کمانڈوز کی تعیناتی، رپورٹ

جمعہ 4 مئی 2018 14:43

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر امریکی کمانڈوز متعین ہیں۔امریکی موئقر روزنامے’’ نیویارک ٹائمز ‘‘کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر امریکی کمانڈوز متعین ہیں اور ان امریکی کمانڈوز کا وہاں تعیناتی کا بنیادی مقصد یمن کے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے جانے والے بیلیسٹک میزائلوں کی فضا میں نشاندہی اور انھیں تباہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی کمانڈوز گزشتہ برس سعودی سرحد پر تعینات کیے گئے۔ اخبار نے یہ رپورٹ امریکی ذرائع اور یورپی سفارت کاروں کی معلومات پر جاری کی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان میجر ایڈریان رینکینے گالووے نے کہا ہے کہ امریکا جنگی مشن میں شامل ہوئے بغیر معلومات کے تبادلے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس کا مقصد سعودی عرب کی سرحد کو محفوظ بنانا ہے۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات