پاکستان اور ترکی کے انتہائی قریبی اورگرم جوش تعلقات خطے میں استحکام اور ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہیں،
ہمارے درمیان برادرانہ تعلقات انتہائی گہرے اور غیر معمولی ہیں جنہیں الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، عالمی بحرانوں کے حل کے سلسلے میں ترکی کا کردار انتہائی مثبت ہے، صدر مملکت ممنون حسین کا ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ہلوسی آکار سے ملاقات کے دوران اظہار
جمعہ 4 مئی 2018 16:09
(جاری ہے)
اس نے مشرق وسطیٰ کے بحران اور خاص طور پر مہاجرین کے مسئلے کو انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ نمٹانے کی کوشش کی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ترکی نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کے منصفانہ موقف کی تائید کی ہے جس پر ہم ترک بھائیوں کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی قبرس کے معاملے میں ترکی کا موقف منصفانہ ہے جس پر پاکستان اس کی غیر مشروط تائید کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل اور دونوں ملکوں میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ صدر مملکت نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی جرات مندانہ قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالم اسلام کے جرات مند لیڈر ہیں جو مسلم امہ کودرپیش چیلنجوں اور مسائل پر انتہائی درست اور منصفانہ موقف اختیار کرتے ہیں جن سے مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع سمیت ترقی کے مختلف شعبوں میں انتہائی قریبی تعلقات ہیں جن میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ ہوتا جائے گا۔ انہوں نے معزز مہمان سے کہا کہ وہ ان کی نیک خواہشات ترکی کے صدر برادر رجب طیب اردوان تک پہنچا دیں۔ ترک مسلم افواج کے سربراہ جنرل جنرل ہلو سی آکار نے پر جوش مہمان نوازی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل مرحلے پر ترکی کا ساتھ دیا جس پر ترک قوم پاکستانی عوام کی شکر گزار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخواہ کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے سے انکار
-
امریکا ایران جنگ بندی جاری رہے گی، معاہدے میں تھوڑا وقت لگ سکتا لیکن معاہدہ ہوجائے گا
-
سزائے موت کا اسرائیلی قانون فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز، یو این کمیٹی
-
ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی
-
ایران کے پاس کچھ نہیں بچا، یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ ہمیشہ کیلئے ختم ہونا چاہتا ہے یا ڈیل؟
-
ہمارا مؤقف واضح ہے کہ اگر ایک روپیہ بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو ہم خود احتساب کیلئے تیار ہیں
-
پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی بہت عزت کرتا ہوں
-
مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
امریکا اپنے جنگی نقصانات سے متعلق جھوٹ بول رہا ہے، امریکا کو اب تک 100ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے
-
وائٹ ہاؤس نے جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کیلئے ایران کی نئی تجاویز ملنے کی تصدیق کردی
-
ایران نے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا کو بھیج دیں
-
ٹرمپ کی ٹیم کا ایران کی بندرگاہوں پرناکہ بندی کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.