عمران خود ہی عندیہ دے رہا ہے کہ کوئی آزاد گروپ آئیگا ،ْ

دو ہزار تیرہ میں خلائی مخلوق نے آر اوز کی شکل میں الیکشن کروائے ،ْ خورشید شاہ

جمعہ مئی 16:09

عمران خود ہی عندیہ دے رہا ہے کہ کوئی آزاد گروپ آئیگا ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خود ہی عندیہ دے رہا ہے کہ کوئی آزاد گروپ آئیگا ،ْ دو ہزار تیرہ میں خلائی مخلوق نے آر اوز کی شکل میں الیکشن کروائے ،ْلیکشن میں دھاندلی ملک اور اداروں کے لیئے ٹھیک نہیں ہو گی ،ْ پرویز مشرف نے انٹرویو میں کہا عمران خان نے سو سیٹیں مانگیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بھائی مانگنا ہے تو عوام سے مانگو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے عمران نے آزاد گروپ کو وزارتیں دینے سے ملک کمزور ہونے کی بات بے دھیانی میں کر دی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران بادشاہ آدمی ہے خود اپنا راز بتا گیا ،ْ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران پورس کے ہاتھی کی طرح خود کو لتاڑ گیا ،ْعمران خود ہی عندیہ دے رہا ہے کہ کوئی آزاد گروپ آئے گا۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہاکہ وہ خود اشارہ دے گیا آزاد گروپ کی مدد سے حکومت بنائے گا ،ْاسی لیئے کہتے ہیں بیووقوف دوست سے دانا دشمن بہتر ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے بقول دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن خلائی مخلوق کروا رہی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ دو ہزار تیرہ میں خلائی مخلوق نے آر اوز کی شکل میں الیکشن کروائے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ملک اور اداروں کیلئے ٹھیک نہیں ہو گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ دھاندلی سے ملک کو بہت نقصان پہنچے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ دھاندلی کر کے کسی کو جتوا دے تو بہت خطرناک ہو گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف نے انٹرویو میں کہا عمران خان نے سو سیٹیں مانگیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ بھائی مانگنا ہے تو عوام سے مانگو۔