اداکارہ میگھن مارکل کے سوتیلے بھائی تھامس نے شادی رکوانے کیلئے شہزادہ ہیری کو خط بھیج دیا

جمعہ 4 مئی 2018 17:57

اداکارہ میگھن مارکل کے سوتیلے بھائی تھامس نے شادی رکوانے کیلئے شہزادہ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) برطانوی شہزادے ہیری کی منگیتر اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے سوتیلے بھائی تھامس مارکل نے شاہی شادی رکوانے کے لیے شہزادہ ہیری کو خط بھیج دیا۔

(جاری ہے)

دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق تھامس مارکل نے بذریعہ خط شہزادے ہیری کو خبردار کیا کہ ‘اب بھی وقت ہے وہ شادی سے انکار کردیں کیونکہ میگھن ان کے قابل نہیں ہیں’۔انہوں نے لکھا کہ ‘میگھن خود غرض، فریبی اور سرد مزاج ہیں اور شاہی خاندان میں ان کا اضافہ مثبت ثابت نہیں ہوگا’۔انہوں نے خط میں لکھا کہ ‘میگھن کو پتہ ہے کہ ان کی عمر بڑھتی جارہی ہے، جس سے ان کا فلمی کیریئر متاثر ہوگا، یہی وجہ ہے کہ وہ شہرت حاصل کرنے کے لیے شاہی خاندان سے رشتہ جوڑ رہی ہیں’۔

متعلقہ عنوان :