چین امریکا مابین تجارتی مذاکرات جاری، مقصد دونوںممالک مابین تجارتی جنگ کو روکنا ہے

جمعہ 4 مئی 2018 18:14

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) چینی دارالحکومت بیجنگ میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں،مذاکرات کا مقصد دونوںممالک مابینتجارتی جنگ کو روکنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابقچینی دارالحکومت بیجنگ میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کا موجودہ دور دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ان مذاکرات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان شروع ہونے والی ممکنہ تجارتی جنگ کو روکنا ہے۔

(جاری ہے)

انہی مذاکرات میں دونوں ملکوں کے وفود اس کوشش میں ہیں کہ دو طرفہ تجارت کے پیچیدہ معاملات کو حل کریں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کر رکھا ہے کہ اگر مذاکراتی عمل سے نتیجہ نہ نکلا تو وہ امریکا پہنچنے والی چینی ایکسپورٹ پر 150 بلین ڈالر کی محصولات کا نفاذ کر دیں گے۔ امریکی صدر کے انتباہ کے جواب میں چین نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ بھی امریکی مصنوعات پر پچاس بلین ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کر سکتا ہے۔