
امریکہ، سیکیورٹی نقطہ نظر،ا لیکٹرانک آلات کی چیکنگ مزید سخت
مسافرموبائل فون کے حجم سے بڑے الیکٹرانک آلات لیکر ہوائی سفر سے گریز کریں،غیر ملکی ہوائی اڈے امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی کی 2017ء کے وسط سے لاگو پالیسی کو اپنائیں، امریکی انتباہ
جمعہ 4 مئی 2018 18:46
(جاری ہے)
جولائی 2017ء سے امریکی انتظامیہ نے اندرون ملک تمام پروازوں کے مسافروں سے اس مطالبے کا آغاز کیا تھا کہ وہ ایسے تمام برقی آلات کو خصوصی تلاشی کے واسطے اپنے سامان سے نکال دیں جن کا حجم موبائل فون سے بڑا ہو۔
ان میں ٹیبلیٹ، برقی کتابیں اور وڈیو گیمز کے کنسولز شامل ہیں۔امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی کی جانب سے جاری نئی یادداشت میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی ہوائی اڈوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی کی 2017ء کے وسط سے لاگو پالیسی کو اپنائیں۔ اس حوالے سے مسافروں کو کھانے پینے کی اور ایسی دیگر اشیاء باہر نکال کر چیک کرانا ہوں گی جن کا معائنہ اسکینررز میں باریک بینی سے نہیں کیا جا سکتا۔امریکی انتظامیہ کی جانب سے ارسال کردہ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ "امریکا سوٹ کیسز اور بیگز کو مذکورہ اشیائ سے خالی کرنے کے حوالے سے غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ تعاون کے لیے کوشاں ہے۔امریکی انتظامیہ کی یادداشت کا مقصد 105 ممالک کے 280 ایسے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تلاشی ہے جہاں سے پروازیں امریکا کا رخ کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ روزانہ 2100 پروازوں کے ذریعے تقریبا 3.25 لاکھ مسافر امریکا پہنچتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
-
امریکا اورچین میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رکھنے کا معاہدہ طے
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
-
صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
-
محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
-
امریکہ اورچین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
-
غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی ہے ، یونیسف
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.