محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے ضلع کونسل کے ریٹائرڈ ویٹرنری ملازمین کو پنشن کی ادائیگی شروع

جمعہ 4 مئی 2018 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) ضلع کونسل کے تمام ریٹائر ڈ ویٹرنری ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کیلئے محکمہ خزانہ نے 291ملین کے فنڈ جاری کر دیئے ہیں جو کہ تمام اضلاع کے اکاو،ْنٹ 4میںآن لائن کردئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک نے اپنے تمام ضلعی افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ 2001 کے بعدسے تمام ضلع کونسل کے ویٹرنری پنشنرملازمین سے کاغذات وصول کر کے ایک ہفتہ کے اندر پنشن کی ادائیگی یقینی بنائیں -مزید برآں پنشنرحضرات کو ہدایت کی جاتی ہیں کہ کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں وہ سیکرٹری لائیوسٹاک کے نمبر 042-99210527 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔