ریسکیو1122 ساہیوال کے زیر اہتمام انٹرنیشنل فائر فائیٹرز ڈے منانے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

جمعہ 4 مئی 2018 20:15

ساہیوال۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ریسکیو1122 ساہیوال کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ کی قیادت میںانٹرنیشنل فائر فائیٹرز ڈے کو منانے کیلئے ریسکیو اسٹیشن پر سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے فائر فائٹرز ڈے کو منانے کے مقاصد اور فائر فائٹنگ کے دوران شہید ہونے والے فائر فائٹرز کو خراج عقیدت پیش کیاجس کے بعد ر یسکیواسٹیشن مشن چوک سے ڈی سی ہائوس تک واک کی گئی اور واک کے اختتام پر1122 آفس میں شہدا کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ آگ کے نقصانات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں فائیر سیفٹی سے متعلقہ اصولوں پر سختی سے عمل کرنا چاہئے تاکہ آگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :