Live Updates

پی ٹی آئی ٹائون کاپہلااجلاس،تنظیم سازی بارے تفصیلی بحث

جمعہ 4 مئی 2018 20:48

پی ٹی آئی ٹائون کاپہلااجلاس،تنظیم سازی بارے تفصیلی بحث
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) تحریک انصاف ٹائون ون کی کابینہ کاپہلا اجلاس صدرعرفان سلیم کے زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میںجنرل سیکرٹری ارشدشنواری،سینئرنائب صدرسجادصافی،نائب صدرروبینہ ناز اورسیکرٹری انفارمیشن رحمان جلال سمیت دیگرعہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں پارٹی تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی غوروخوض ہوا اور تنظیم سازی کے لئے باقاعدہ لائحہ عمل مرتب کیاگیاجبکہ ٹائون ون کی سطح پر ایک منظم میڈیاسیل کے قیام سے متعلق سیکرٹری اطلاعات رحمان جلال کی تجویز کوسراہاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ عوام تمام سیاسی جماعتوں کو آزماچکی ہے جنہوں نے انہیں مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان واحدلیڈرہیں جوملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں عوام آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے حق میں اپناووٹ استعمال کریں شرکاء نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہارکرتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیاکہ وہ تمام گروپ بندی کاخاتمہ کرکے پارٹی کے وسیع ترمفادمیں مل کر کام کرینگے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات