ضلعی انتظامیہ ہنگوکا غیر معیاری اشیائے خوردنی کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن

جمعہ 4 مئی 2018 21:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) ہنگو کے مختلف علاقوں میںضلعی انتظامیہ اورمحکمہ خوراک کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران زائد المیعاد اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی بھاری مقدار قبضہ میں لے کرتلف کردی گئی۔تفصیلات کے مطا بق ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی خان اور لیوی نفری کے ہمراہ ہنگو دوآبہ اور تحصیل ٹل کی حدود پر مضر صحت اشیائے خوردنی کی روک تھام کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران گاڑیوں اور دکانوں سے زائد المیعاد اشیاء خوردنی،چائنہ سالٹ، پاپس سویٹس کا ایک ٹرک سے زائد مضر صحت سامان تحویل میں لیکر تلف کر دیا۔

جبکہ درجنوں دکانداروں کو قوانین کی عدم پاسداری اور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ہزاروں روپے کے جر مانے بھی عائد کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمیڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم اورڈی ایف سی صلاح الدین خان نے کہاکہ انسانی صحت سے متعلق بنائے گئے قوانین پر ہرصورت عمل در آمد یقینی بنایاجائے گا جبکہ کسی بھی لاقانونیت کو ہر گز برداشت نہ کرتے ہوئے قوانین کی پاسداری اور بالادستی قائم رکھی جائی گی۔انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ زائد امیعاد ،غیر رجسٹرڈ اورغیر معیاری اشیائے خوردونوش کی خرید وفروخت سے قطعی اجتناب کر یں۔

متعلقہ عنوان :