مستعفی ہونیوالے رکن قومی اسمبلی مخدوم باسط بخاری نے اپنے استعفے کی تصدیق کر دی

جمعہ 4 مئی 2018 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) مستعفی ہونیوالے رکن قومی اسمبلی مخدوم باسط بخاری نے جمعہ کو اپنے استعفیٰ کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

ترجمان قومی اسمبلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مستعفی ہونیوالے رکن قومی اسمبلی مخدوم باسط بخاری جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آئے اور اپنے استعفے کی تصدیق کی جس کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے باسط بخاری کے استعفے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :