لاہورکے مختلف مقامات پر تین افراد جاں بحق

جمعہ 21 اگست 2026 11:36

لاہورکے مختلف مقامات پر تین افراد جاں بحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2026ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف مقامات پر تین افراد جاں بحق ہو گئے، وحدت کالونی میں 45سالہ شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

نصیر آباد کے علاقے میں معمولی جھگڑے کے دوران شیشے کی بوتل لگنے سے 33 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،متوفی کی شناخت 33 آفتاب کے نام سے ہوئی،کوٹ لکھپت، گجر کالونی سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔

وحدت کالونی میں45 سالہ شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق لاش چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے،متوفی کی شناخت در محمد کے نام سے ہوئی جو زیارت بلوچستان کا رہائشی اور سکیورٹی گارڈ تھا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے تمام واقعات کے حوالے سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں جبکہ پولیس کاروائی کے بعد تمام لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔