وزیراعظم کا کہوٹہ کے قریب کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ، منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا

کروٹ پن بجلی منصوبے سے 720 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی، ڈیم میں 152 ملین کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی، بریفنگ

جمعہ 4 مئی 2018 21:18

وزیراعظم کا کہوٹہ کے قریب کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ، منصوبے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو کہوٹہ کے قریب کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کروٹ پن بجلی منصوبے سے 720 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ دریائے جہلم پر پانی کے بہائو کی سمت تعمیر کیا جا رہا ہے جو ایسے پانچ منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ منصوبہ کروٹ پاور کمپنی اور چین کی تھری گارجیز کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ تعمیر کر رہی ہیں۔ کروٹ پن بجلی منصوبہ سی پیک کا ترجیحی حصہ ہے۔ منصوبے پر بننے والا ڈیم ساڑھے 95 میٹر بلند اور 27 کلومیٹر طویل ہو گا۔ڈیم میں 152 ملین کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہو گی۔ اس منصوبے سے مقامی آبادی کے لئے بھی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔