حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے‘رفیق رجوانہ
بے گھر افراد کو اپنی چھت مہیا کرنے کے لئے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں میں بھی رہائشی یونٹ تعمیر کئے جائیں نئی بستیاں آباد ہونے سے تعمیرات کی صنعت سے وابستہ شعبے کو ترقی حاصل ہوتی ہے جس سے روزگار اور کاروبار کے خاطر خواہ مواقع دستیاب ہوتے ہیں اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوتا ہے‘گورنرپنجاب
جمعہ 4 مئی 2018 21:18
(جاری ہے)
تقریب میں چیئرمین (آباد) محمد عارف جیوا ، سینئر وائس چیئرمین فیاض الیاس، وائس چیئرمین سہیل ورند چیئرمین ساؤتھ الطاف تائی، رشید گوڈیل اور دیگر عہدیداروںسمیت میئر اسلام آباد شیخ انصر ، ڈپٹی میئر ذیشان نقوی ، محسن شیخانی ، ڈویلپرز ، بلڈرز اور تعمیراتی صنعت کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ کم آمدن والے افراد کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے آباد جیسے ادارے آگے آئیں اور باکفایت رہائشی اور تجارتی مراکز قائم کرکے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں - انہوں نے کہا کہ کسی بے گھر کو اپنی چھت فراہم کرنا کاروبار کے ساتھ ساتھ نیک عمل بھی ہے اور جو لوگ اس صنعت سے وابستہ ہیں وہ بہت بڑی قومی خدمت سرانجام دے رہے ہیں - ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں ، امن و امان اور سازگار ماحول فراہم کرنے سے پاکستان میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور کاروبار ی مواقع بڑھ رہے ہیں - انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک میں معاشی استحکام پیدا ہوا ہے ، عام شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری آئی ہے ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور صنعت کے تمام شعبوں میں بہتری آئی ہے - انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے ان ثمرات سے ملک کا مستقبل روشن ہوگا - گورنر نے ایکسپو میں لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا اور ماہرین سے بات چیت کی - ایکسپو میں 122 مقامی کمپنیوں سمیت ترکی، اٹلی ، چائنہ ، ملائشیا کی غیرملکی کمپنیوں نے سٹال لگائے ہیں- گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے (آباد) کے عہدیداران کو یقین دلایا کہ ریئل سٹیٹ کے ساتھ ساتھ ڈویلپرز اور بلڈرز کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے - انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے باعث ملکی و غیرملکی کمپنیاں اور ادارے سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں جس سے کنسٹرکشن سے منسلک تمام کاروبار فروغ پا رہا ہے - انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ معاشی ترقی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جس سے عوامی خوشحالی اور ملکی ترقی کے مقاصد حاصل ہو ں گے - انہوں نے اس موقع پر اسلام آباد میں تین روزہ آباد میلے میں موجود صنعتی شعبے کی قومی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا اور نمائش کے انعقاد میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معاونت کی بھی تعریف کی جن کی وجہ سے شہریوں کو ایک چھت تلے رہائش و تجارتی مراکز میں سرمایہ کاری کے مواقع حاصل ہوئے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.