دنیا کی 62فیصد آبادی محنت کشوں پر مشتمل ، اپنے سے چھوٹے انسان کو حقارت کی نظر سے دیکھنا ایک منفی طرزعمل ہے،سید رضا علی گیلانی

جمعہ 4 مئی 2018 22:06

دنیا کی 62فیصد آبادی محنت کشوں پر مشتمل ، اپنے سے چھوٹے انسان کو حقارت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ دنیا کی 62فیصد آبادی محنت کشوں پر مشتمل ہے اپنے سے چھوٹے انسان کو حقارت کی نظر سے دیکھنا ایک منفی طرزعمل ہے انہوں نے کہا کہ اللہ کو عاجزی پسند ہے اس لئے ہم سب کو زبانی باتیں چھوڑ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تعلیمی نصاب میں انسانی حقوق کا موضوع شامل ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ اللہ نے اگر دوبارہ موقع دیا تو اس ضمن میں ضرور پیشرفت کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ان خیالات کااظہا رانہوں نے گزشتہ روز الحمراء ہال میں مقامی نجی کالج کے زیر اہتمام یو م مئی کے تقاضوں سے آگاہی بارے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں طاہر ہ حبیب جالب ،لارڈ ایم کے پاشا،یونیک گروپ آف کالجز کے ریکٹر پروفیسر امجد علی خان،ڈائریکٹر جہانزیب انور ملک اور ممتاز شاعر بابا نجمی سمیت فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو بحیثیت انسان ان مزدور طبقے کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ زندگی میں آگے جانے کیلئے صرف تعلیم کافی نہیںبلکہ اچھی تربیت بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انسانوں کی مدد کرنا عبادت ہے، محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاآخر میں مہمان خصوصی نے طلباء وطالبات میں سوینئر اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جبکہ طلباء وطالبات نے یو مئی کے حوالے سے ٹیبلو پیش کئے جس پر حاضرین نے انہیں خوب داد دی ۔