Live Updates

لاہور، پاکستان تحریک انصاف کی مسلم لیگ ق کی ایک اور وکٹ گرانے کی تیاریاں مکمل

ق کے ٹکٹ پر قصور سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی وقاص حسن موکل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

جمعہ 4 مئی 2018 22:40

لاہور، پاکستان تحریک انصاف کی مسلم لیگ ق کی ایک اور وکٹ گرانے کی تیاریاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان مسلم لیگ ق کی ایک اور وکٹ گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں بتایاگیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر قصور سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی وقاص حسن موکل نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ آج عمران خان سے ملاقات کے دوران ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرینگے اور آئند ہ الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قصور سے الیکشن لڑینگے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات