Live Updates

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور بڑی وکٹ اڑا دی

روالپنڈی سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی شہریار ریاض تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 4 مئی 2018 20:08

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور بڑی وکٹ اڑا دی
ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2018ء) :تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور بڑی وکٹ اڑا دی۔ روالپنڈی سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی شہریار ریاض تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔تفصیلات کے مبطابق انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جار ی ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی لوگ اپنی سیاسی اور ذاتی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں مشغول ہیں۔

اس حوالے سے تحریک انصاف میں کافی بڑے بڑے سیاسی ناموں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔پاکستان تحریک انصاف تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کا ایک اور بڑا نام اپنے نام کر لیا۔روالپنڈی سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی شہریار ریاض تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔شہریار ریاض مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر پی پی 12 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

شہریار ریاض نے شمولیت کا اعلان کرنے سے پہلے بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل سیاسی وفاداری کا یقین دلایا ۔اس موقع پر عمران خان نے بھی شہریار ریاض کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ شہریار ریاض پاکستان تحریک انصاف میں اپنا سیاسی سفر بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ واضح رہے تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش مختلف جماعتوں سے سیاسی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے متعدد ایسے رہنماؤں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں اکثر الیکٹوریل امیدوار ہیں۔ الیکشن 2018 ء کے پیش نظر تحریک انصاف میں دوسری جماعتوں سے شامل ہونے والے امیدواروں کے باعث پرانے کارکنان میں تشویش پائی جارہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات