لنڈ یکو تل میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایاگیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:33

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ملک کے دیگر حصو ں کی طرح لنڈ یکو تل میں بھی آزادی صحافت کا عالمی دن منایاگیا اس سلسلے میں لنڈ یکوتل پریس کلب کے زیر اہتمام بازار میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں سیاسی ،سماجی اور مذہبی جماعتوں کے علاوہ صحافیوں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی .۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈ یکو تل نیاز محمد، جمعیت علمائے اسلام فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز ،جماعت اسلامی لنڈ یکو تل کے امیر عبد الروف،عوامی نیشنل پارٹی خیبر ایجنسی کے صدرشاہ حسین ،پاکستان پیپلز پارٹی فاٹا کے رہنما عطا محمد ،پاکستان تحریک انصاف فاٹا کے رہنما عبد الرازق شینواری اور طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے چیئر مین معراج الدین نے آزادی صحافت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ ملک اور معاشرے کی ترقی میں صحافت کا بہت اہم کرادار رہا ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ازاد صحافت شہریوں کو انصاف ،امن اور انسانی حقوق فراہم کرتی ہے جو ترقی کی بڑی ضمانت ہے اس حوالے سے صحافیوں کی قربانیاں قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جو عدلیہ ،انتظامیہ اورمقننہ کے بعد ایک مسلم حقیقت بن گئی ہے ان تینوں کو اپنے حدود میں کام کرنے پر مجبور کرتی ہیں مقررین نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے اور آزادی رائے اور قلم کی ازادی کا خیال رکھا جائے۔