بلاول بھٹو کی ہاکی گرائونڈ میں جلسہ گاہ آمد

پارٹی عہدیداروں اور جیالوں نے کھڑے ہو کر استقبال کیا

جمعہ 4 مئی 2018 22:59

بلاول بھٹو کی ہاکی گرائونڈ میں جلسہ گاہ آمد
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو جب ہاکی گرائونڈ میں جلسہ گاہ کے لئے پہنچے تو پارٹی عہدیداروں اور جیالوں نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے بلاول بھٹو کو بلوچی پگڑی پہنائی اور اس موقع پر پشتون ‘ بلوچی ‘ سندھی گانے کی زینت بنے اور عوام نے ان کا پرجوش استقبال کیا سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے بلاول بھٹو زرداری سے قبل محترمہ بینظیر بھٹو نے 2007ء میں اسی گرائونڈ میں جلسہ کیا تھا 11 سال بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسی گرائونڈ میں جلسہ کیا ۔