سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ملازمین ماہوارتنخواہوں کی ادائیگی سے محروم

ماہ کے 25فیصد اضافی الائونس بھی ادا نہیں کیا گیا،کسی شخص کو ملازمین کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

جمعہ 4 مئی 2018 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ اور جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ سندھ سولڈ ویسٹ بورڈ کے قیام سے لیکر ابھی تک مسلسل دوماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی جارہی ہے جبکہ 10ماہ کی25فیصد اضافی الائونس کی ادائیگی بھی نہیں کی جارہی ہے ۔چائینز کمپنی کی کوتاہیوں کی سزاملازمین کو دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

2فروری 2017کو پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر مذاکراتی عمل مکمل ہونے کے باوجود تاحال چارٹر آف ڈیمانڈ منظور نہیں کی گئی ۔چند شرپسند عناصر کی سزاتمام ملازمین کو دینے کے عمل کی مزاحمت کی جائے گی ۔تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کرنے والے عوامل کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ ملازمین کو تنخواہوں کے لیے پریشان کرنے والے عوامل بے نقاب ہوسکیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی شخص یاآمیز کو ملازمین کو یر غمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔کام کرنے والے عملے کے تمام مسائل حل کروائے جائیں گے ۔اضافی ڈیوٹیوں کی ادائیگی پر اوورٹائم کی ادائیگی کے لیے زور دیا جائے گا ۔مذاکراتی عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :