شہریوں کی سہولت کیلئے قائم کئے جانیوالے واٹربورڈ آن لائن ٹینکرز سروس نے فی الحال تجرباتی بنیادوں پر کام شروع کردیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کیلئے قائم کئے جانیوالے واٹربورڈ آن لائن ٹینکرز سروس نے فی الحال تجرباتی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے ، باقاعدہ آغاز چند روز میں ہوگا ، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ نے ٹینکروں کے ذریعے پانی کے حصول کیلئے ہائیڈرنٹس پر شہریوں کی طویل قطاروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واٹربورڈ کے انجینئرز اور افسران کو ہدایت کی تھی کہ شہریوں کی سہولت کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے اور ایسا نظام وضع کیا جائے جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے یا اپنے کام کی جگہ سے صرف ایک کال کے زریعے پانی کا ٹینکر حاصل کرسکیں ، ایم ڈی واٹربورڈ کی ان ہدایات پر واٹربورڈ کے کارساز آفس میں جدید سہولیات سے آراستہ واٹربورڈ آن لائن ٹینکرز سروس سینٹر قائم کردیا گیا ہے جس نے تجرباتی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے ،چند روز میں سینٹر کے باقاعدہ آغاز کے بعد شہریوں کو جاری کردہ فون نمبرپر پر ان کومطلوبہ مقدار(گیلن) کے واٹرٹینکر گورنمنٹ نرخ پرٹینکرز فراہم کردیئے جائیں گے ،سینٹرز سے ہر علاقے کو مقررہ کوٹے کے تحت ٹینکرز فراہم کئے جائیں گے ،متعلقہ علاقے کا کوٹہ مکمل ہونے کی صورت میں ٹینکر طلب کرنے والے شہری سے کمرشل نرخ پر ٹینکرفراہم کرنے کی پیشکش کی جائے ، بصورت دیگر اس شہری کی درخواست پر اگلے دن عمل درآمد کرتے ہوئے گورنمنٹ نرخ پر ٹینکر فراہم کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :