Live Updates

مریم نواز کو جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل سلیوٹ کرنے والی ارسلا سلیم آج کل کہاں ہیں بڑی آگئی

ایس پی ارسلا سلیم کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دی گئیں،ارسلا سلیم سپیشل برانچ میں تعینات تھیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 4 مئی 2018 20:38

مریم نواز کو جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل سلیوٹ کرنے والی ارسلا سلیم آج ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2018ء) :مریم نواز کو جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل سلیوٹ کرنے والی ارسلا سلیم آج کل کہاں ہیں بڑی آگئی۔ ایس پی ارسلا سلیم کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دی گئیں.ارسلا سلیم سپیشل برانچ میں تعینات تھیں۔تفصیلات کے مطابق ایس پی ارسلا سلیم کی خدمات کو اسپیشل برانچ سے منتقل کر دیا گیا۔تازہ ترین معلومات کے مطابق ایس پی ارسلا سلیم کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

اس سے قبل ایس پی ارسلا سلیم اسپیشل برانچ میں تعینات تھیں اورذرائع کے مطابق انکی ڈیوٹی زیادہ تر وی وی آئی پی موومنٹ کے ساتھ ہوا کرتی تھی۔ایس پی ارسلا سلیم کو نیب کے اہم کیسز کے دروان بھی سیکیورٹی کی ذمہ داری دی جاتی رہی ہے۔بالخصوص بڑے مقدمات کے دروان نیب عدالت اور جوڈیشل کمپلیکس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی ارسلا سلیم کے کاندھوں پر تھی تا ہم اب انکی خدمات کو اسپیشل برانچ سے منتقل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دیا گیا ہے ،وہاں انکو کیا اہم ذمہ داری دی جائے گی اس کے حوالے سے فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ارسلا سلیم کی وجہ شہرت یہ ہے کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو اس وقت سلیوٹ کیا تھا جس وقت وہ پہلی بار جے آئی ٹی میں پیش ہونے آئیں تھی۔انکے سلیوٹ مارنے پر مسلم لیگ ن کے ناقدین اور عوام نے شدید اعتراض کیا تھا ۔مخالفین کا کہنا تھا کہ سرکاری افسر کے لیے ایک ایسی شخصیت کو سلیوٹ کرنا جس پر کرپشن کے الزامات عائد ہیں مناسب نہیں ہیں۔اس حوالے سے ارسلہ سلیم کو تحریک انصاف کی نوجوان خاتون رہنما اور وکیل آمنہ علی کی جانب قانونی نوٹس بھی بھجوا یا گیا تھا۔ بعد ازاں اس حوالے سے ارسلا سلیم نے موقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک سرکاری ملازم ہیں اور جنکی حفاظت کی ذمہ داری ان پر ہو انکو سلیوٹ کرنا انکے فرائض منصبی میں شامل ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات