
دراز اور ایچ بی ایل شاپ فیسٹیول 9 اور 10 مئی کو شروع ہوگا
دراز ایپ اور ویب سائیٹ پر ایچ بی ایل کارڈ ہولڈرز کیلئے 70 فیصد تک رعایت ہوگی
جمعہ 4 مئی 2018 23:17

(جاری ہے)
Daraz.pk کے مارکیٹنگ ہیڈ مہدی رضا نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اپنے مداحوں اور ایچ بی ایل کارڈ ہولڈرز کو ایچ بی ایل شاپنگ فیسٹیول فراہم کرنے پر فنانس کی دنیا کے مایہ ناز لیڈر کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔
صارف پر توجہ مرکوز کرنے والے پاکستان کے قابل فخر ادارے کے طور پر ہم ایچ بی ایل کے ساتھ ایک مشترکہ مقصد کا تبادلہ کر رہے ہیں اور فیسٹیول کیلئے اپنے مداحوں کو مدعو کرتے ہیں۔ شاپنگ فیسٹیول کے دوران ایچ بی ایل محدود وقت کے لئے صرف مخصوص ڈیلز جاری کرے گا۔ ایچ بی ایل کے کارڈ ہولڈرز ایچ بی ایل کی ان خصوصی ڈیلز پر 70 فیصد تک رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ خریدار خصوصی رعایت پر فلیش سیل کے اعلانات کے لمحات کی توقع کر سکتے ہیں۔ فلیش سیل کے دوران یہ اشیاء فوری طور پر فروخت ہو سکتی ہیں لہذا صارفین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مایوسی سے بچنے کے لئے فوری طور پر خریداری میں حصہ لیں۔ ایچ بی ایل میگا ڈیلز میں خصوصی رعایت منتخب اشیاء کی خریداری پر دستیاب ہے۔ ایچ بی ایل کی یہ میگا ڈیلز ایچ بی ایل کے کارڈ ہولڈرز کیلئے مخصوص ہیں اور پہلے آئو پہلے پائو کی بنیاد پر سٹاک ختم ہونے تک دستیاب ہوں گی۔ صارفین مرد و خواتین کی فیشن مصنوعات، گھریلو مصنوعات، موبائل فونز، گھریلو اشیاء، ٹی وی و آڈیو، ہیلتھ و بیوٹی اور سپورٹنگ اشیاء پر پر مناسب بچت حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنی پسندیدہ مصنوعات پر موجودہ رعایت کے علاوہ ایچ بی ایل کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز اپنے کارڈز کو استعمال کرتے ہوئے میگا ڈیلز پر اضافی 30 فیصد کی رعایت حاصل کر سکیں گے جبکہ صارفین ایچ بی ایل شاپ فیسٹیول کے دوران Daraz.pk پر اپنے کارڈ کو استعمال کرتے ہوئے سائیٹ پر 15 فیصد تک رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ صارفین کے تحفظ کے لئے ماسٹر کارڈ اور ویزا کی جانب سے ایچ بی ایل ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ پر تمام ٹرانزیکشن تھری ڈی سیکورٹی کے ساتھ محفوظ ہیں۔ صارفین کارڈ کے استعمال پر ون ٹائم پاسورڈ (او ٹی پی) ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے ایچ بی ایل کے رجسٹرڈ موبائل فون نمبر یا ای میل ایڈریس پر وصول کریں گے۔ مذکورہ ٹائم پاسورڈ آن لائن ٹرانزیکشن ادائیگی کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پراستحکام دیکھا گیا
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، گزشتہ ہفتے کاروبار کی مالیت 277.87 ارب روپے رہی
-
اوگرا کی سالونٹ آئل کی نگرانی سے متعلق اپنے قانونی اختیارات کی وضاحت
-
سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت 3 روپے کلو مہنگا
-
ْ2030 تک آرگینک خوراک ،مصنوعات کی مارکیٹ کا حجم 437 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے ‘نجم مزاری
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ بلند ترین سطح کو چھو گئے
-
اسٹیٹ بینک نے گورنر کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 25ء جاری کردی
-
مالیاتی ادارے سیلاب کے معیشت پر اثرات بارے نشاندہی کر رہے ہیں‘ خادم حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو اضافہ،فارمی انڈوں بھی مہنگے
-
ملک بھر میں فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہوگیا
-
افغانستان سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک جا پہنچے
-
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواسازصنعت کی ساکھ عالمی سطح پر مستحکم،عالمی کمپنیوں کی توجہ پاکستان پر مرکوز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.