انجنئیرنگ یونیورسٹی پشاور کے ہاسٹلز میں ہائی الرٹ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 4 مئی 2018 22:00

انجنئیرنگ یونیورسٹی پشاور کے ہاسٹلز میں ہائی الرٹ
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 04مئی 2018ء ) :انجنئیرنگ یونیورسٹی پشاور میں اچانک ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ،ہاسٹلز خالی کروائے جانے لگے۔تفصیلات کے مطابق انجنئیرنگ یونیورسٹی پشاور کے ہاسٹلز کو اچانک خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق ہاسٹلز کو سیکیورٹی وجوہات پر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے طلبا کو جلد از جلد ہاسٹل چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد مقامی طلبا نے اپنے اپنے گھروں کو جانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ اچانک ہاسٹلز خالی کروانے پر تمام طلبا میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے،انکا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے انتظامیہ نے ہمیں زیادہ کچھ نہیں بتایا ۔اس موقع پر گھروں کو لوٹنے والے طلبا ء کے چہروں پر اداسی اور پریشانی کے اثرات نمایاں تھے اور وہ دعا گو تھے کہ سب چیزیں ٹھیک ٹھاک رہیں تا کہ وہ جلد از جلد واپس لوٹ کر حصول علم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :