نوجوان طالب علموں کو غیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنے سے ان کی سیکھنے کی صلاحیتوں اور اعتماد کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا ای ایم ایس میں آرٹ و کرافٹ نمائش کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال

جمعہ 4 مئی 2018 23:54

اسلام آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نوجوان طالب علموں کو غیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنے سے ان کی سیکھنے کی صلاحیتوں اور اعتماد کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے اور ان کے مستقبل میں کردار سازی کے لئے یہ عمل ایک اثاثہ ثابت ہو سکتا ہے۔ وہ جمعہ کو یہاں ای ایم ایس میں آرٹ و کرافٹ نمائش کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔

انہوں نے نمائش میں ادب، فن، سے متعلقہ کام سائنسی اشیاء بشمول روبوٹس، ادبی کام اور عالمی تاریخ سے لئے گئے مختلف ماڈلز کے سٹالز کا دورہ کیا۔ یہ کام کلاس ون سے او لیول کے طالب علموں نے سرانجام دیا۔ وزیر خزانہ نے طالب علموں کے اس مثالی اور تخلیقی کام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

مہمانوں کے لئے روبوٹ سے متعلقہ سیکشن بہت زیادہ کشش کا حامل رہا۔

ای ایم ایس سٹوڈنٹس نے اس سال قومی روبوٹ چیمپئن شپ جیتی ہے اور وہ شکاگو میں حال ہی میں ہونے والے انٹرنیشنل روبوٹکس ایونٹ میں شرکت کر کے آئے ہیں۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے کام کو سراہا اور اس بہترین نمائش کے انعقاد میں اساتذہ کی جانب سے ان کی رہنمائی کو بھی سراہا۔ یہ نمائش تین روز تک جاری رہے گی جس میں طالب علم، والدین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمان شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :