شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکی وائس چانسلر کا تدریسی شعبہ جات میں جاری پہلے سیمیسٹر 2018 کے امتحانات کا دورہ

جمعہ 4 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 4مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے یونیورسٹی کے تدریسی شعبہ جات میں جاری پہلے سیمیسٹر 2018 کے امتحانات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امتحان دینے والے طلبہ و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ ہم تدریسی کلینڈر کے مطابق پہلے سمیسٹر کے امتحانات لے رہے ہیں۔

یہ سب کام ٹیم ورک کی بدولت ممکن ہوا ہے ۔ وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ یہ سب ہماری متحرک ٹیم ٖ جس میں تمام ڈین صاحبان، شعبہ جات کے سربراہان اور اساتذہ کی مشترکہ اور انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے طلبہ و طالبات کو ہدایت کی کہ وہ قابلیت پر بھروسہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کیجانب سے پہلے سیمیسٹر کے پرامن انعقاد کیلئے کیئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات پرامن ماحول میں لیئے جا رہے ہیں۔ دورے کے موقع پر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک پرو وائیس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹراسد رضا عابدی رجسٹرار ، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری میڈیا کو آرڈنیٹر، سید مہدی شاہ راشدی ناظم امتحانات ، غلام شبیر پھلپوٹو ، محمد حسن ہالیپوٹو ، مرید حسین ابوپوٹو، عمران علی سومرو، علی احمد کندھر و دیگر بھی وائیس چانسلر کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :