قائم مقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید درانی کا مقامی روزنامہ کے بانی کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 5 مئی 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) قائمقام گورنر بلو چستان محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سابق صوبائی صدر اور روزنامہ کوہستان کے بانی محمد جان مندوخیل کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی صحافی برداری کے حقوق کے تحفظ اور عوام کی بلادستی کیلئے گرانقد خدمات انجام دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امنے تعزیتی بیان میں سوگوارخاندان سے تعزیت اور ہمدارد کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحیقین کو صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :