کوئٹہ ڈیو یلمپنٹ پیکیج صوبائی حکومت کی جانب سے ٹریفک کی بہتری اور عوام کی سہولت کیلئے ایک عظیم الشان منصوبہ ہے،کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی

ہفتہ 5 مئی 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ ڈیویلمپنٹ پیکیج صوبائی حکومت کی جانب سے ٹریفک کی بہتری اور عوام کی سہولت کیلئے ایک عظیم الشان منصوبہ ہے ۔اس منصوبے کی تکمیل سے کوئٹہ کے شہریوں کو درپیش مشکلات اور مسائل سے نجات ملنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا سنگین مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کوئٹہ ڈیو یلپمنٹ پیکیج کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر)فرخ عتیق ،ڈی جی ماحولیات طارق زہری ،ایس پی سیکورٹی محمد نعیم اچکزئی ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی بتول اسدی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ محمد عرفان کے علاوہ پی این ڈی ،ایری گیشن ،واسا ، جنگلات ، تعلیم ، میٹروپولیٹن کارپوریشن ،کیو ڈی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے آفیسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئٹہ کی اہم شاہراہوں کو کشادہ کرنے کیلئے تقریبا- ساڑ ھے 21ارب روپے خرچ کر کے دو سال میں پائیہ تکمیل تک پہنچائے گی ۔ان اہم شاہراہوں کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر فلائی اووربرج کی تعمیرات بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں پر مراحلہ وار کام کا آغاز کردیاگیا ہے جس میں اراضی کا حصول ،سروس لائنوں کی منتقلی، سروے ،صوبائی وووفاقی محکموں کے املاک کی تخمینہ اورمنتقلی کے علاوہ دیگر مماحلات پر فوری اقدمات کئے جارہے ہیں۔

تاکہ ان منصوبوں پر تعمیرات کا کام جلداز جلد تیزی سے شروع کیا جاسکے۔انہو ں نے کہاکہ منصوبوں میں حائل رکارٹوں کے خاتمے کے لئے تمام متعلقہ اداروں اور محکموں میں باہمی رابطہ ضروری ہے۔جس سے کام کی رفتار میں تیزی لانے کے علاوہ حائل رکارٹیں بھی دور ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ سریاب روڈ کی توسیعی منصوبے پر کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں تمام صوبائی و وفاقی محکموں کے دفاتر اور اراضیوں پر دیوار تعمیر کی جائے گی۔

جس کے بعد ان املاک اور عما رات کو مسمار کرنا شروع کیا جائے گاانہوں نے کہاکہ ا ن منصوبوں میں درختوں کی کٹائی اور منتقلی کا خاص خیال رکھا جائے اور کوشش ہو کہ جن درختوں کو منتقل کرسکتے ہیں انہیں دوسری جگہ منتقل کیا جائے جبکہ اس دوران کا ٹے گئے درختوں کی جگہ زیاد ہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ نواں کلی فلائی آور کی تعمیر سے ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوگا اور روزانہ ہزاروں گاڑیاں بنا روکے گذر سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ پیکج کے تحت سریاب روڈ ،جوائنٹ روڈ اورسبزل روڈ کی توسیعی شامل ہے ان شاہرائوں کی تعمیر و توسیعی سے شہر میں ٹریفک کا دبائو کم ہوگا۔اس منصوبوں میں تمام لائن سروسز ادارے اپنی تنصیبات کو جلداز جلد دوسری جگہ منتقل کریں تاکہ ان منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جاسکے۔اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو کوئٹہ پیکج کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت اور کام کے مراحل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :